واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

سرحدی علاقے میں پولیس چوکہ کے قریب ڈرن گرا
شائع 24 مئ 2024 03:27pm

نشہ آور ادویات اور ہیروئن کی اسمگلنگ جہاں روکنے کے لیے ادارے کوشاں ہیں وہیں اب کچھ ایسے طریقے کار بھی اپنائے جا رہے ہیں جو کہ سب کو حیران کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ڈرون کے ذریعے اسمگلنگ کی خبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ڈرون کے ذریعے ہیئروئن سمگل کرنےکا سلسلہ نہ رک سکا ۔سرحدی علاقے میں پولیس چوکی کے قریب ڈرون گرا ہے، جس کے ساتھ ہیروئن بندھی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق چوکی واہگہ کے علاقے میں ڈرون کے ذریعے ہیروئن سپلائی کی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق ڈرون کے ساتھ پانچ سو گرام ہیروئن لگی ہوئی تھی۔ ڈرون اچانک رات گئے چوکی واہگہ کے علاقے میں گرگیا تھا۔

واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس نے ڈرون کو قبضے میں لےکر تحقیقات شروع کردیں

Read Comments