بجٹ کی تیاریاں جاری، ایف بی آر حکام آج وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے

کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور
شائع 29 مئ 2024 08:54am

آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کی تیاریاں جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام آج وزیراعظم شہباز شریف کو بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا، کتابوں اور کاپیوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر مختلف شعبوں پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر زور دیا تھا۔

Read Comments