کھیل کے دوران جھگڑے میں 12 سالہ لڑکے نے 10سالہ بچے کو گولی مار دی

افسوسناک واقعہ پنجاب کے شہر حاصل پور میں پیش آیا
اپ ڈیٹ 29 مئ 2024 09:46am

پنجاب کے شہر حاصل پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بارہ سالہ لڑکے نے دس سالہ بچے کو گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق کھیل کے دوران دونوں بچوں میں لڑائی ہوئی، سہیل نے بلاول کو گولی مار کر قتل کردیا۔

اہل علاقہ نے بچے کو پستول سمیت پکڑا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں کہ بچے کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا۔

Read Comments