گاڑی نہ روکنے پر اسلام آباد پولیس کی فائرنگ

تھانہ مارگلہ پولیس نے گاڑی تھانے منتقل کر دی
شائع 29 مئ 2024 11:12am

اسلام آباد میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جب کہ دو افراد گاڑی سے اتر کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ہری پورسے تعلق رکھنے والاجہانگیر زخمی ہوا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر کے دو ساتھی گاڑی سے نکل کر فرار ہوگئے ، جب کہ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تھانہ مارگلہ پولیس نے گاڑی تھانے منتقل کر دی۔

Read Comments