پنجاب حکومت کا کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل پنجاب حکومت نے بیکری مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے فیصلہ کیا تھا
شائع 30 مئ 2024 11:46am

ملک میں موجودہ مہنگائی کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ہوٹلوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں کم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہوٹلوں میں کڑاہی، دال، برگر اور دیگر کھانوں کی قیمتوں میں کمی کرائی جائےگی۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں میں کمی کیلئے ریسٹورنٹس کی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کرے گی۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے اس سے پہلے بیکری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا بھی فیصلہ کیا تھا اور اس کیلئے مالکان کو ڈیڈ لائن بھی دی گئی تھی۔

Read Comments