لاہور میں خاتون ڈکیت گروپ کی 50 لاکھ روپے سے زائد کی بڑی واردات

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
شائع 30 مئ 2024 12:22pm

پاکستان میں جہاں ڈکیتی کی وارداتیں جاری ہیں وہیں اب خاتون چور گروپ میں بھی متحرک ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤں کی حدود میں خاتون چور گروپ کی جانب سے بڑی واردات کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گھریلوملازمہ گھرسے 53 لاکھ کی رقم لے کر فرار ہو گئی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں خاتون ملازمہ کا ساتھی کے ہمراہ گھر کا صفایا کیا۔ دو نقاب پوش خواتین واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کے مطابق شہری حمزہ رازق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Read Comments