وزیر خارجہ کی آذربائیجان ہم منصب سے ملاقات، سرمایہ کاری اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر بات چیت

پاکستان اورآذربائیجان کےدرمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات ہیں، جہیون بیراموف اور اسحاق ڈار
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 04:36pm

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان کی خود مختاری کی مکمل حمایت کرتا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے شعبے میں مواقع موجود ہیں۔

اسحاق ڈار نے نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کی وزارت خارجہ میں آمد پر ان کا ستقبال کیا۔ بعدزاں نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراورآذربائیجان کے وزیرخارجہ نے مشترکہ نیوزکانفرنس کی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا دونوں ممالک میں مضبوط اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ آذر بائیجان کے وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم، پارلیمانی وفود کے تبادلوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے مسئلہ کشمیر پرمؤقف کوسراہا ہے۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جہیون بیراموف نے کہا کہ پاکستان اورآذربائیجان کےدرمیان دوطرفہ مضبوط تعلقات ہیں، دونوں ممالک کےدرمیان تجارت کےشعبے میں مواقع موجود ہیں۔

Read Comments