فیصل آباد میں بیوٹی پارلر میدان جنگ بن گیا، بیوٹیشن پر تشدد

دو خواتین نے پارلر میں گھس کر بیوٹیشن کو مارا پیٹا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
شائع 04 جون 2024 05:10pm

فیصل آباد کی بٹالہ کالونی میں دو خواتین ثمینہ اور آمنہ نے نامعلوم شخص کے ہمراہ بیوٹی پارلر میں گھس کر بیوٹیشن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں خواتین کو بیوٹیشن پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، متاثرہ خاتون نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانہ بٹالہ کالونی میں درخواست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے 4 لاوارث بچوں کا سراغ لگا لیا گیا

نوشہرہ : پبی اسپتال میں مریض کے علاج میں مجرمانہ غفلت، ڈاکٹر اور نرسز سمیت 5 افراد معطل

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حملہ آور خواتین دو ماہ پہلے اسی بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھیں اور اسے جسم فروشی کیلئے اکساتی تھیں، انکار کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کپڑے پھاڑے گئے، اور دھمکیاں دیتے ہوئے حملہ آور فرار ہو گئے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

Read Comments