پاکستان ہاکی ٹیم کے 2 کھلاڑیوں کو زرعی ترقیاتی بینک میں ملازمت مل گئی

زرعی ترقیاتی بینک کے صدر نے رانا ثناءاللہ سے ملاقات کرکے جاب لیٹرز دیے
شائع 04 جون 2024 07:29pm

وزیراعظم کی ہدایت پر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس کی بحالی پر عملی اقدامات کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے دو کھلاڑیوں منیب الرحمان اور احتشام اسلم کو ملازمت دیدی گئی۔

زرعی ترقیاتی بینک کے صدر طارق یعقوب نے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ سے ملاقات کی ، جس میں انہوں نے جاب لیٹرز رانا ثنا اللہ کے سپرد کٸے۔

اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شعبہ جاتی کھیلوں کی بحالی، وزیراعظم کی کھیلوں کے شعبے پر خصوصی توجہ کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

پرتگالی پروفیشنل فٹبال کلب ہرسال سو پاکستانی بچوں کو ٹریننگ دے گا

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان کی اونچی اڑان، یوگینڈا کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

واضح رہے کہ زرعی ترقیاتی بینک کے صدر اور رانا ثناءاللہ کی ملاقات میں نیشنز کپ کے مقابلوں میں شریک پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی پولینڈ سے آن لائن شرکت کی۔

Read Comments