کراچی: گلبرگ تھانے کے احاطے میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک

دو خواتین رائیڈرز کی موٹرسائیکل کی ہوا نکال دی گئی، موبائل فون چھیننے کی کوشش، ویڈیو وائر
شائع 09 جون 2024 05:36pm

کراچی میں گلبرگ تھانے کے احاطے میں ڈی ایس پی کے دفتر کے باہر خواتین کی جانب سے موٹرسائیکل کھڑی کرنا جرم بن گیا، کسی کام سے تھانے آنے والی دو رائیڈرز کی موٹرسائیکل کی ہوا نکال دی گئی۔

وائر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویڈیو بنانے پر خواتین سے موبائل فون چھیننے کی بھی کوشش کی گئی۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی سینٹرل نے معاملے کا نوٹس لے لیا اور ایس ڈی پی او کو انکوائری کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں :

بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

اسلام آباد: ٹیچر پراسرار طور پر لاپتہ، مقدمہ در

اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Read Comments