بھارت کیخلاف میچ میں کم بیک کریں گے، پاکستان ہیڈ کوچ گیری کرسٹن

ہمیں کنڈیشنز کے مطابق اپنا بہتر کھیل پیش کرنا ہے، گیری کرسٹن
شائع 09 جون 2024 07:22pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ ایک بڑا مقابلہ ہے۔ ہماری ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں کم بیک کرے گی۔

پاک بھارت میچ سے قبل نیویارک میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے گیری کرسٹن نے کہا کہ پچھلی شکست کو بھلا کر میچ میں فوکس کرنا ہوگا، ٹی ٹوئنٹی میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں فیصلہ سازی میں پھرتی لانا ہوگی، ہمیں کنڈیشنز کے مطابق اپنا بہتر کھیل پیش کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے پاس اچھے بولرز ہیں، عماد وسیم بھارت کے خلاف میچ میں دستیاب ہوں گے۔

Read Comments