پسند کی شادی کا کیس: ’اپنی مرضی سے نکاح کیا‘ لڑکی کا بیان سنتے ہی والد کی حالت غیر

لڑکی کے والد رو رو کر بیٹی سے روک جانے کی التجا کرتے رہے، نیم بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 03:08pm

لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کے مقدمے میں لڑکی کا بیان سنتے ہی کمرہ عدالت میں لڑکی کے والد کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد عدالتی عملے کو فوری طور پر ریسکیو 1122 کو بلانا پڑ گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں لڑکی کی والدہ ثریابی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پسند کی شادی کے کیس میں لڑکی نے اپنے خاوند علی حسن کے ساتھ جانے کا بیان عدالت میں دیا جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنی مرضی سے علی حسن سے شادی کی ہے اور میری عمر 23 سال ہے۔ لڑکی کا بیان سنتے ہی لڑکی کے والد کی کمرہ عدالت میں چیح وپکار کرنے لگے اور رو رو کر بیٹی سے روک جانے کی التجا کرتے رہے۔

والد نے روتے ہوئے کہا کہ ’میری ایک ہی بیٹی ہےاوروہ بھی آج لڑکے کے ساتھ چلی جائے گی۔ اس دوران لڑکی کے بیان پر والد کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد لاہورہائیکورٹ عملے نے فوری رسیکیو1122 کو بلایا۔

لڑکی کے والد کو ابتدائی طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Read Comments