عید قرباں کے آتے کی مویشی منڈیوں کی رونقیں دوبالا
عید قرباں قریب آتے ہی مویشی منڈیوں کی رونقیں دوبالا نظر آتی ہیں اسی حوالا سے فیروز والا مویشی منڈی میں بھی جیسے ہی عیدالضحیٰ کا چاند نظر آجاتا ہے مویشی منڈیوں میں خاصہ رش نظر آتا ہے ایک طرف ریٹس پر بحث ہوتی ہے کہ دوسری جانب منڈی میں آئے منفرد جانور کے بھی چرچے دکھائی دیتے ہیں۔
فیروز والا میں عید قرباں کے آتے کی مویشی منڈیوں کی رونقیں دوبالا ہو جاتی ہیں جوں ہی عید کا چاند نظر آجاتا ہے خریدار مویشی منڈیوں کا رخ کرتے من پسند جانور خریدتے نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان بھر کی مختلف اضلاع سے بیوپاری اپنے مویشی منڈی میں لاتے دکھائی دیتے ہیں دور دراز سے آئے بیوپاری منیادی وسائل نہ ملنے پر انتظامیہ سے بھی نالاں نظر آتے ہیں۔
دوسری جانب منڈی میں آئے منفرد جانور منڈی کی رونقیں مزید دوبالا کرنے میں نمایاں نظر آتے ہیں۔ فیروز والا مویشی منڈی میں بھی ایک ایسا منفرد بچھڑا آیا جس کا ریٹ اور خوبصورتی خریدار اور بیوپاری کے درمیان نوشتہ دیوار بنی نظر آئی کیونکہ اس بچھڑے کا ریٹ 40 لاکھ مانگا گیا لیکن خریدار 25 لاکھ سے اوپر نہ جا سکا
اس موقع پر جانوروں کے میڈیکل ٹریٹمنٹ کی ٹیمیں بھی کیمپس میں نظر آئیں۔ ریٹس کی اگر بات کی تو بیوپاری حضرات کے مطابق پچھلے سال کی نسبت اس سال تقریباً 10 گناہ زیادہ ہوئے۔