اردو میں تقریر نہ کرنے پر رکن اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو ٹوک دیا

اسپیکر نے اپوزیشن کا اعتراض مسترد کردیا
شائع 14 جون 2024 04:54pm

بجٹ تقریر اردو میں نہ کرنے پر رکن اسمبلی نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو ٹوک دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنا شروع کیا تو اسٹارٹ میں ہی حزب اختلاف کی جانب سے انہیں ٹوک دیا گیا۔

دراصل مراد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقریر انگریزی میں شروع کی تھی جس پر اپوزیشن ارکان کو مناسب نہ لگا اور انھوں نے وزیراعلیٰ کو ٹوک دیا لیکن اس کے باوجود مراد علی شاہ نے اپنی بجٹ تقریرانگریزی میں جاری رکھی۔

جب اپوزیشن رکن نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے انگریزی میں تقریر کرنے پر اعتراض کیا گیا تو اسپیکر نے اپوزیشن کا اعتراض مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے تنخواہوں میں 22 سے 30 فیصد کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔

Read Comments