مویشی منڈی میں تلخ کلامی پر شہری کی فائرنگ، بیوپاری جاں بحق

فائرنگ سے ایک بیوپاری شدید زخمی ہوا، پولیس
اپ ڈیٹ 15 جون 2024 11:53pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مویشی منڈی میں بیوپاری سے تلخ کلامی پر شہری نے فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق گولی لگنے سے 2 بیوپاری شدید زخمی ہوگئے، جبکہ ایک بیوپاری زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔

واقعہ تھانہ نلور کےعلاقہ میں لگائی گئی مویشی منڈی میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جانوروں کے بیوپاری سے تلخ کلامی پر گاہک نے فائرنگ کی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے شعیب اور ایک نامعلوم بیوپاری زخمی ہوا، جس کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی بیوپاری پکڑے گئے

ملک میں کتنے لاکھ جانوروں کی قربانی ہوگی؟

Read Comments