حج کے بعد عمرہ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

سعودی حکومت نے عمرہ سیزن کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں
شائع 21 جون 2024 09:14am

حج کے اختتام کے ساتھ ہی اب سعودی عرب سے عمرہ سیزن کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے بیرون ممالک کے لیے نئے عمرہ سیزن کی تیاریوں کا آغاز آج سےکیا جارہا ہے۔

تاہم داخلی عمرہ زائرین کے لیے عمرہ پرمٹ کا اجراء بیس ذوالحجہ چھبیس جون سے شروع کیا جائے گا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی عمرہ زائرین پرمٹ کے بنا مکہ مکرمہ میں داخل نا ہوں خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Read Comments