زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، لیویز اہلکار جاں بحق

فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے، پولیس
شائع 21 جون 2024 11:40pm

بلوچستان کے شہر زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں لیویز فورس کا سپاہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد لیویز اہلکار کی لاش ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت منتقل کی گئی۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سپاہی گل زمان ولد میرا ہزار خان کا تعلق زیارت سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کرم: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 5 اہلکار شہید

پشاور: ابابیل اسکواڈ کی حج سے واپس آنیوالے شہری کی گاڑی پر فائرنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد فرار ہوگئے۔ ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Read Comments