اہل کراچی آج شام تک سکون کا سانس لے سکیں گے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

گزشتہ رات شہر کے مضافات میں ہلکی بارش کے بعد موسم میں خوشگوار تبدیلی ہوئی لیکن صبح دوبارہ موسم مرطوب ہوگیا۔
شائع 22 جون 2024 11:12am

کراچی میں مرطوب موسم رہنے کے بعد گزشتہ رات شہر کے مضافات میں ہلکی بارش ہوئی اور اب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آج شام یا رات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی بھی پیشگوئی کی ہے جبکہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

Read Comments