امبانی خاندان کا بیٹے کی شادی سے قبل غریب افراد کی شادی کرانے کا اعلان

اجتماعی شادی کی تقریب ممبئی کے علاقے پلگھر میں منعقد کی جائے گی۔
شائع 29 جون 2024 05:21pm

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ شادی کی تقریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس میں بہترین کھانا، عالیشان سجاوٹ اور خوبصورت جشن منایا جائے گا۔

وہیں اس شادی کے ساتھ امبانی خاندان نے غریب افراد کی اجتماعی شادی کا کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

امبانی خاندان کی جانب سے غریب افراد کی اجتماعی شادی کی تقریب ممبئی کے علاقے پلگھر میں منعقد کی جائے گی۔

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی 12 جولائی کو بھارتی شہر ممبئی کے باندرہ کرلا کمپلیکس کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں منعقد کی جائے گی۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق آننت امبانی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 29 جون یعنی آج سے ان کی رہائشگاہ اینٹیلیا میں ہندو رسم پوجا سے ہوگا۔ جوڑے کی شادی 12 جولائی کو ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوگی۔ شادی کی تقریب تین دن میں مشتمل ہوگی جس میں مختلف رسومات کی ادائیگی کی جائے گی۔

Read Comments