اسلام آباد میں پولیس ناکے پر گاڑی روکنے پر ملزمان کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں ملزم زخمی

پولیس اہلکار کو سینے پر فائر لگا ، بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا
اپ ڈیٹ 30 جون 2024 07:40pm

اسلام آباد میں پولیس ناکے پر گاڑی روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں کار سوار ملزم زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی 13 میں پولیس ناکے پر مامور اہلکاروں پر ملزمان نے فائرنگ کی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے کار سوار ملزم زخمی ہو گیا۔

جوابی کارروائی میں زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ملزم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس نے گاڑی کوروکا، گاڑی میں سوار ملزموں نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس اہلکار کو سینے پر فائر لگا جبکہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اہلکار محفوظ رہا۔

یہ بھی پڑھیں :

خیبرپختونخوا میں رواں سال 1400 سے زائد آپریشنز میں 124 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، سی ٹی ڈی

کراچی : گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد

Read Comments