وز یراعظم کا بجلی صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

ایسے عوام کے دشمن افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، شہباز شریف
اپ ڈیٹ 07 جولائ 2024 08:45am

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے بِلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایسے عوام کے دشمن افسران و اہلکاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وزیراعظم شہباز نے ایسے افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں صارفین کے بلوں میں اضافی یونٹس شامل کرنے کی شکایات سامنے آئی تھیں جس کے نتیجے میں ان صارفین کے سلیب تبدیل ہوگئے اور ان کے بلوں میں بھاری اضافہ ہوگیا۔

Read Comments