پی سی بی نے نسیم شاہ کو ’دی ہینڈرڈ لیگ‘ میں شرکت سے روک دیا

فاسٹ فالر کا کیلئے 'دی ہینڈرڈ لیگ‘ برمنگھم فونکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔
شائع 13 جولائ 2024 10:40am

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو لیگ کھیلنے کیلئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کا ’دی ہینڈرڈ لیگ‘ کیلئے برمنگھم فونکس کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔

جبکہ نسیم شاہ گزشتہ برس لیگ کے دوران انجریز مسائل سےدوچار ہوئے تھے۔ نسیم شاہ کو انجریز سے بچانے اور ورک لوڈ مینجمنٹ کیلئے کیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق نسیم شاہ قومی ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے بھی اہم بولر ہیں۔ اگلے ماہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہے۔

Read Comments