ری فلنگ کے دوران رکشے کا سلنڈر پھٹ گیا، 12 سالہ لڑکی جاں بحق

دھماکے سے رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا
اپ ڈیٹ 16 جولائ 2024 09:55am

مٹیاری میں سی این جی پمپ پر ری فلنگ کے دوران رکشے کا سلنڈر پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں 12 سالہ بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ سعید آباد، قومی شاہراہ پر پیش آیا۔ دھماکے سے رکشہ تباہ ہوگیا۔

سلنڈر پھٹنے کے بعد بچی کی لاش اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کی آواز کچھ فاصلے تک سنی گئی، جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Read Comments