اسلام آباد : ڈکیتی کرنے والا ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا

شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے تحویل میں لیا
شائع 16 جولائ 2024 12:11am

اسلام آباد میں تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے علی پور فراش میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم کو تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔

Read Comments