بہاولپور: حادثے کے بعد مسافر وین میں آگ لگنے سے 10 افراد زخمی

وین کا ٹائی راڈ کھل گیا جس وجہ سے وین الٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی، 2 کی حالت غیر ہے، ریسکیو حکام
شائع 18 جولائ 2024 10:09am

بہاول پور مسافر وین کو آگ لگ گئی دس افراد زخمی ہوگئے جبکہ دو افراد کی حالت غیر ہے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

بہاول پور کے نواحی علاقہ مسافر خانہ کے قریب نجی کمپنی کی مسافر وین کا ٹائی راڈ کھل گیا جس وجہ سے وین الٹ گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔

وین میں دس مسافر شدید زخمی ہو گیے جن میں دو مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو طبی امداد دی اور وین پر لگی آگ پر قابو بھی پا لیا۔

Read Comments