گوجرانوالہ: سوئی گیس روڈ پر تقریب کےدوران مکان کی چھت گرگئی

خواتین اوربچے سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو
شائع 20 جولائ 2024 10:16am

گوجرانوالہ میں سوئی گیس روڈ پر منگنی کی رسم کے دوران مکان کی چھت گرگئی۔

تفصیلات کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں منگنی کی رسم چھت پر چل رہی تھی کہ وزن زیادہ ہونے کے باعث چھت گری۔

Read Comments