ضلع کرم میں دو قبائل کے مابین شدید فائرنگ اور راکٹ حملے، 37 افراد زخمی

بوشہر اور مالی خیل کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ شام شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے، پولیس
شائع 25 جولائ 2024 10:40am

ضلع کرم میں جائیداد کے تنازع پر دو قبائل کے مابین فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ شام سے جاری ہے جس کے نتیجے میں 37 زخمی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بوشہر اور مالی خیل کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ شام شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔

فائرنگ سے اب تک مجموعی طور پر 37 افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کے مطابق دو طرف سے بھاری اسلحے کا استعمال کیا جارہا ہے،علاقہ بالش خیل پر بھی راکٹ سے حملہ کیا گیا جس میں باپ بیٹا زخمی ہوگئے اور پیواڑ و تری منگل کے علاقوں میں بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

لودھراں : دو برادریوں میں خونی تصادم، 4 زندگیوں کے چراغ گل

پولیس کے مطابق فائرنگ سے کشیدہ صورتحال کے باعث مین شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ فائربندی کے لئے کوشش جاری ہے اور فریقین کے عمائدین بھی فائر بندی کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Read Comments