کراچی : تین تلوار پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج، متعدد پی ٹی آئی کارکنان زیر حراست

حراست میں لیے گئے افراد میں خواتین بھی شامل ہیں، پولیس
شائع 26 جولائ 2024 05:37pm

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کیا ، جس پر پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق احتجاج میں متعدد کارکنان کو حراست میں لیا ہے جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ تین تلوار پر صورتحال معمول کے مطابق ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اسلام آباد : پی ٹی آئی نے آج کا احتجاج ملتوی کر دیا

اسلام آباد میں جمع جماعت اسلامی کارکنوں کی گرفتاریاں، ریڈ زون کنٹینرز سے سیل، میٹرو بس معطل

Read Comments