کراچی : افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادر افسر گرفتار

ملزم ندیم علی نادرا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہے، حکام
شائع 26 جولائ 2024 11:55pm

کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے والے نادرا افسرکو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم ندیم علی نادرا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہے۔ اس نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغان شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کیے تھے۔

اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Comments