محکمہ موسمیات کی کراچی میں 2 دن بارش کی پیشگوئی

جولائی کے مقابلے میں اگست میں کراچی میں اچھی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
شائع 28 جولائ 2024 10:14pm

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں پیر سے بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کہتے ہیں شہر میں پیر کو ہلکی اور منگل کو تیز بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں اس وقت ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ شہر کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، پیر کو مون سون سسٹم سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

برسات کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اگست میں کراچی میں اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

Read Comments