صوبائی سیکریٹری امپاورمنٹ نے سینئر پروفیسر کو تھپڑ مار دیا

طحہ فاروقی گورنمنٹ کالج ایجوکیشن خالی کرانے گئے تھے
شائع 01 اگست 2024 03:38pm

صوبائی سیکریٹری امپاورمنٹ آف پرسن طحہ فاروقی نے سینئر پروفیسر کو تھپڑ مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق طحہ فاروقی لیاری میں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن خالی کرانے گئے تھے۔ حکومت نے کالج کو ڈاؤ یونیورسٹی کا بوائز ہاسٹل بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

کالج خالی کرنے پہنچنے پراساتذہ اور طالبات نے احتجاج کیا تھا۔ احتجاج کے دوران ویڈیو بنانے والے پروفیسرکو سیکریٹری نے تھپڑ مار دیا۔ تھپڑ مارنے کی ویڈیو پروفیسر کے موبائل میں محفوظ ہوگئی۔

Read Comments