لاہور : 40 گھنٹے سے زائد بجلی بند ہونے پر شہریوں کا پارہ ہائی

گوشت مارکیٹ علاقے میں بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کی روز مرہ کی زندگی شدید متاثر
شائع 03 اگست 2024 10:48pm

لاہور میں ٹرانسفارمر میں خرابی کے باعث گوشت مارکیٹ کی 40 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ جس پر علاقہ مکینوں نے بوہڑ والاچوک بلاک کرکے احتجاج کیا۔

گوشت مارکیٹ سمیت ریلوے فلیٹس نکلسن روڈ کی بھی بجلی بند ہے۔

بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کی روز مرہ کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔

علاقہ مکینوں نے ارباب اختیار سے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے کی بجلی بحال نہیں ہوسکی تھی۔

Read Comments