کراچی پولیس کی بے حسی، ’انتقال پر کوئی نہ آیا‘ جاں بحق ایڈیشنل ایس ایچ او کے اہلخانہ کا شکوہ

زخمی حالت میں کسی نے نہیں پوچھا ، مر جانے کے بعد بھی پولیس کا انتظار کرتے رہے، لواحقین
شائع 12 اگست 2024 07:41pm

کراچی میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ایڈیشنل ایس ایچ او راجا انتصار کے اہل خانہ نے شکوہ کیا ہے کہ ’نہ زخمی حالت میں محکمہ پولیس کی جانب سے پوچھا گیا اور نہ ہی انتقال کے بعد کسی نے رابطہ کیا۔‘

8 محرم کو ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او دوران علاج دم توڑ گئے۔ راجا انتصار رات گئے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں انتقال کرگئے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ ’زخمی حالت میں بھی کسی نے نہیں پوچھا ، اور مر جانے کے بعد بھی پولیس کا انتظار کرتے رہے لیکن کوئی بھی نہ آیا۔‘

اس حوالے سے لواحقین نے مزید بتایا کہ ’رات سے انتظار میں ہیں کہ پولیس آئے ضابطے کی کارروائی مکمل ہو تو تدفین کے معاملات ہوسکیں۔

Read Comments