کراچی: جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 50 زخمی

فائرنگ کے واقعات ماڑی پور، پی آئی بی کالونی، پرانا گولیمار، گلشن اقبال، ملیر اور کورنگی میں پیش آئے۔
شائع 14 اگست 2024 09:36am

یوم آزادی پر کراچی میں ہوائی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے واقعات ماڑی پور، پی آئی بی کالونی، پرانا گولیمار، گلشن اقبال، ملیر اور کورنگی میں پیش آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی جشن آزادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 2 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

Read Comments