لاہور : پراپرٹی ڈیلر کی مکان دکھانے کے بہانے خاتون سے مبینہ زیادتی

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج
شائع 16 اگست 2024 04:49pm

لاہور میں پراپرٹی ڈیلر نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کو موصول شکایت کے مطابق مناواں میں پراپرٹی ڈیلر، مکان دکھانے کے بہانے خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا تھا۔

اسلام آباد میں غیرملکی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی، نامعلوم افراد ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک گئے

اطلاع ملنے پر مناواں پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی۔ خاتون کی مدعیت میں ملزم نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور میں خواتین سے زیادتی کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Read Comments