کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت پر کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ

ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے، عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے
شائع 17 اگست 2024 10:14am

لانڈھی مجید کالونی میں کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت پر مرحوم شہری گلزار کی بیٹی نے کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔

لانڈھی مجید کالونی میں کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ سٹی کورٹ میں سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں دائر کردیا گیا۔

شہری گلزارکی بیٹی نے کے الیکٹرک پرہرجانےکادعوی دائر کردیا۔ درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ والد کا کرنٹ لگنے سے انتقال ہوا۔ اس موقع پر عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ وڈیو بھی سوشل میڈیا پر موجود ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ پولیس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کررہی ہے۔

Read Comments