شائع 22 اگست 2024 11:35pm

اسٹار بکس کے سی ای او ہر ہفتے تین بار ہزار میل کا فضائی سفر کریں گے

اسٹار بکس کے سی ای او براین نکول نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی رہائش تبدیل نہیں کریں گے بلکہ اسٹار بکس کے ہیڈ کوارٹرز جانے کے لیے ہفتے میں تین بار ایک ہزار میل کا فضائی سفر کریں گے۔

براین نکول کے اس اعلان پر سوشل میڈیا یوزرز نے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا اب ماحول کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

یاد رہے کہ ماحول کو پہنچنے والے نقصان میں کمی کے لیے اسٹار بکس نے 6 سال قبل پلاسٹک کی اسٹرا کا استعمال ترک کردیا تھا۔

براین نکول کیلیفورنیا میں رہتے ہیں۔ انہوں نے سئیٹل میں رہائش اختیار کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ وہ ہر ہفتے تین دن نیو پورٹ بیچ سے سئیٹل جایا کریں گے۔ اس کے لیے وہ ایک پرائیویٹ کارپوریٹ جیٹ استعمال کریں گے۔

سوشل میڈیا کے بہت سے یوزرز نے کہا ہے کہ یہ صریح منافقت ہے کہ ہمیں پلاسٹک کی جگہ کاغذ کی اسٹرا استعمال کرنے کی تلقین کی جارہی ہے کہ ایسا کرنے سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان میں کمی آئے گی اور خود ہر ہفتے تین بار ہزار میل کا فضائی سفر کرنے کا ارادہ ہے۔ کیا اس سے ماحول کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

Read Comments