کراچی : خود کو وزیراعظم کا پروٹوکول افسر اور ڈی ایس پی کہنے والا ملزم پکڑا گیا

ملزم سے غیر قانونی اسلحہ ، واکی ٹاکی اور دیگر سامان برآمد، پولیس
شائع 02 ستمبر 2024 10:54pm

شہر قائد میں نارتھ کراچی اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو وزیراعظم کا پروٹوکول افسر اور پولیس کا ڈی ایس پی کہنے والے ملزم کو پکڑ لیا۔

پولیس کے مطابق اپنے آپ کو پولیس کا ڈی ایس پی کہنے والے ملزم کی شناخت حفیظ خان کے نام سے ہوئی۔ اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ، واکی ٹاکی اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ہنی ٹریپ بڑا مسئلہ ہے، لوگ رشتے کیلئے کچے میں چلے جاتے ہیں، وزیر داخلہ سندھ

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اپنے کو پرائم منسٹر سیکرٹری اور ان کا پروٹوکول افسر ظاہر کرتا تھا، ملزم اس سے پہلے بھی پاکستان بازار پولیس اسٹیشن میں گرفتار ہوچکا ہے۔

رحیم یار خان میں فوج اور رینجرز تعینات کرنے کی منظوری

Read Comments