محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان

حتمی فیصلہ چیئرمین پی سی بی مشاورت کے بعد کریں گے
شائع 07 ستمبر 2024 10:11pm

قومی ٹیم کی حالیہ ناقص کارکردگی کے بعد وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے لیکن حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، کوچز، مینٹورز اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی نے کپتانی سمیت دیگر فیصلوں کے لیے 22 ستمبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن ، ریڈ بال کوچ جیسن گلیپسی اور دیگر تمام کوچز اور بورڈ آفیشلز شرکت کریں گے۔

شان مسعود کا بطور ٹیسٹ کپتان مستقبل کیا ہوگا ؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کی کپتانی ملنے کا امکان ہے۔

اجلاس میں مشاورت اور کوچز کا اتفاق ہونے پر اہم اعلانات متوقع ہیں۔

بنگلادیش نے تاریخی شکست دے کر ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو کلین سوئپ کردیا

Read Comments