پاکستان جونیئر ایتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری

قومی ٹیم بھارت میں 11 سے 13 ستمبر تک منعقدہ سیف جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی
اپ ڈیٹ 07 ستمبر 2024 11:49pm

ساؤتھ ایشین جونئیر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے پاکستان جونئیر اتھلیٹکس ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردئیے گئے۔

قومی جونئیر اتھلیٹکس ٹیم 9 ستمبر کی صبح لاہور سے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہوگی، 12 رکنی جونئیر اتھلیٹکس ٹیم لاہور سے امرتسر بذریعہ بس سفر کرے گی۔

ٹیم میں 11 مرد اور ایک خاتون اتھلیٹ شامل ہے، امرتسر سے قومی اتھلیٹکس ٹیم بذریعہ فلائیٹ چنائی جائے گی۔

سیف جونئیر اتھلیٹکس چیمپئن شپ 11 سے 13 ستمبر تک چنائی میں ہوگی۔

Read Comments