کراچی : کورنگی میں عوام نے تشدد کرکے 2 ڈاکوؤں کو مار ڈالا

لانڈھی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
شائع 09 ستمبر 2024 12:11am

کراچی کے ضلع کورنگی میں عوام نے تشدد کرکے دو ڈاکوؤں کو مارڈالا ہے۔

ملزمان شہری سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے، شہری کی فائرنگ اور عوام کے تشدد سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری طرف لانڈھی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

Read Comments