سندھ کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن

آئی جی کی درخواست پرمحکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی
شائع 12 ستمبر 2024 02:35pm

حکومت سندھ نے سیکیورٹی کی پیش نظر عید میلاد النبی اور چپ تعزیہ کے موقع پر کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق آئی جی کی درخواست پرمحکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے پابندی عائد کی گئی۔ نوٹی فکیشن کے مطابقکراچی سمیت حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں 13سے17ستمبر تک ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی ہے۔

Read Comments