بلوچستان اورپنجاب کوملانے والی قومی شاہراہ تین گھنٹوں سے بند

بارکھان میں کوہ سلیمان کی دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہے۔
شائع 17 ستمبر 2024 03:56pm

کوہ سلیمان بواٹہ کے مقام پر ٹرک گرنے سے بلوچستان اورپنجاب کوملانے والی قومی شاہراہ تین گھنٹوں سے بند ہے۔

واقعہ کے بعد ٹریفک کی روانہ معطل ہے جبکہ کوہ سلیمان میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ بارکھان میں کوہ سلیمان کی دونوں اطراف کی ٹریفک معطل ہے۔

کوہ سلیمان میں مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Read Comments