کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ، موٹر سائیکل نذر آتش

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے
شائع 22 ستمبر 2024 10:57pm

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر علاقہ مکینوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

اس دوران احتجاجی مظاہرین نے ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں ہے۔

Read Comments