کراچی: خوف کی علامت بدنام زمانہ وائٹ کرولا ڈکیت گروپ کی پولیس سے مڈبھیڑ

مقابلہ لنڈی کوتل چورنگی سےشریف آباد تک دو بدو چلتا رہا
شائع 28 ستمبر 2024 09:18am

کراچی شہر میں خوف کی علامت بدنام زمانہ وائٹ کرولا ڈکیت گروپ سے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق پولیس نے گاڑی قبضے میں لے لی، مقابلہ لنڈی کوتل چورنگی سےشریف آباد تک دو بدو چلتا رہا۔

واضح رہے کہ ملزمان وارداتوں کے لیے سفید رنگ کی کرولا گاڑی استعمال کرتے تھے اور اسی وجہ سے یہ گروہ کرولا گروپ کہلاتا تھا۔

اس سے قبل پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے سفید کرولا ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 3 کارندوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

Read Comments