صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

سینیٹ کا اجلاس تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا سیشن چاربجے ہوگا
شائع 16 اکتوبر 2024 02:25pm

صدرآصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اورسینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس کل طلب کرلیے

سینیٹ کا اجلاس تین بجے جبکہ قومی اسمبلی کا سیشن چاربجے ہوگا۔ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی کل بلا لیا گیا ہے۔

صدر نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (ایک) کے تحت طلب کیے۔ دوسری جانب سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اڑھائی بجے ہوگا۔

تمام مسلم لیگی سینیٹرز آج شام تک اسلام آباد میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Read Comments