شاہ رخ خان کی اس گھڑی کی قیمت جانتے ہیں؟

اس گھڑی کے صرف لمیٹڈ ایڈیشن موجود ہیں
شائع 03 نومبر 2024 02:06pm

ویسے تو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے پاس کھڑیوں کے مختلف کلیکشنز موجود ہیں لیکن حال ہی میں انہیں جو گھڑی پہنے دیکھا گیا اس کی قیمت نے صارفین کو دنگ کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے چند ہفتے قبل لوکارنو فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں اداکار کی گھڑی نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ’رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی‘ برانڈ کی گھڑی پہنی ہوئی تھی، جو ایک لگژری گھڑی ہے اور صرف لمیٹڈ ایڈیشن موجود ہیں۔

شاہ رخ خان کے خوبصورت ہونے کی سائنس نے بھی تصدیق کردی

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنگ خان کی لگژری گھڑی کے صرف 25 نمونے موجود ہیں جس کی قیمت 5 لاکھ امریکی ڈالر (پاکستانی 13 کروڑ سے زائد) بتائی گئی ہے۔

شاہ رخ خان کے انداز نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی

اداکار کی رائل اوک پرپیچوئل کیلنڈر گھڑی 18 کیرٹ سونے کے کیس اور بریسلٹ سے بنی ہے، جسے 18 کیرٹ سفید سونے کے بیزل کے سے تخلیق کیا گیا ہے۔

مذکورہ گھڑی کو خاص اس میں لگے نیلم کے کرسٹل بھی بناتے ہیں، اس کے علاوہ یہ گھڑی وقت کے ساتھ ساتھ تاریخ، فلکیاتی چاند، مہینہ، سال، رات اور دن بتاتی ہے اور اس میں ایک مستقل کیلنڈر بھی شامل ہے۔

Read Comments