بھارت : کملا ہیرس کے آبائی گاؤں میں فتح کے لیے خصوصی دعائیں

کملا ہیرس کے دادا پی وی گوپالن اس گاؤں میں 100 سال پہلے پیدا ہوئے تھے
اپ ڈیٹ 05 نومبر 2024 02:24pm

امریکا میں صدارتی انتخاب کی گہما گہمی جاری ہے اور واشنگٹن سے 13 ہزار کلومیٹر دور بھارت کے تھلاسندرا پورم میں صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے آباو اجداد کے گاؤں میں ان کی کامیاب کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کملا ہیرس کے دادا پی وی گوپالن اس گاؤں میں 100 سال پہلے پیدا ہوئے تھے۔ جہاں اب ایک مندر ہے اور اس کے قریب ایک چھوٹا سا اسٹور جسے جی مانی کندن نامی ایک دیہاتی چلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کملا ہیرس کی کامیابی کے لیے مندر میں خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا ہے اور اگر وہ کامیاب ہوگئی تو گاؤں جشن منایا جائے گا۔

ادھر مندر میں ایک پتھر پر کملا ہیرس کا نام ایک پتھر پر کندہ کیا ہے جس میں کملا کے والد کا بھی ذکر ہے ساتھ ہی مندر کے بیرونی احاطے میں ایک بڑا بینر آویزاں ہے جس پر ’زمین کی بیٹی‘ درج ہے اور اس میں کملاہیرس کی کامیاب کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

گوپالن اور اس کے خاندان نے چند سو میل دور ساحلی شہر چنئی تمل ناڈو کے دارالحکومت کی طرف ہجرت کی جہاں اس نے انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ تک اعلیٰ سرکاری اہلکار کے طور پر کام کیا۔

اس گاؤں کو چار سال قبل عالمی توجہ حاصل اس وقت حاصل ہوئی یہاں کے مکینوں نے کملا ہیرس کے امریکی نائب صدر کے طور منتخب ہونے پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور کھانا تقسیم کیا۔

Read Comments