اسلام آباد: ڈیوٹی پر معمور لیڈی پولیس اہلکاروں کو حراساں کیے جانے کا انکشاف

ہراسگی سے تنگ آکر نوکری چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں، خواتین اہلکاروں کا مؤقف
شائع 10 نومبر 2024 03:31pm

اسلام آباد سیکورٹی ڈویژن میں تعینات لیڈی پولیس اہلکاروں کو مبینہ ہراساں کیا جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواتین اہلکاروں نے ہراساں کرنے والے چھٹہ محرر، نائب محرر سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے۔

خواتین اہلکاروں کے مطابق انہیں ڈیوٹی کے بہانے ہراساں کیا جاتا ہے۔

لیڈی پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ ہراسگی سے تنگ آکر نوکری چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں ،درخواست خواتین اہلکاروں نے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن کو جمع کرائی ہے۔

پولیس ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہیں، متعلقہ اہلکاروں کو تبدیل کردیا ہے۔

Read Comments