سی آئی اے بلڈنگ ’آئی نائن‘ سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

چیف کمشنر اسلام آباد نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
شائع 25 نومبر 2024 12:57pm

اسلام آباد کی انتظامیہ نے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا جس کے بعد احتجاج میں زیر حراست افراد کو قید کیا جا سکے گا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

سب جیل بنانےکی منظوری وزارت قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

Read Comments